119

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کمشنر فیصل آباد ڈویژن کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر نگرانی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام انٹر سکول گیمز 2025 کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے

*جھنگ(جاوید اعوان سے)کمشنر فیصل آباد ڈویژن کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر نگرانی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام انٹر سکول گیمز 2025 کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے.ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جھنگ محمد عمران کے مطابق یہ مقابلے 4 تا 7 نومبر 2025 تک جاری رہیں گے، جن میں ڈسٹرکٹ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے۔انٹر سکول گیمز میں فٹ بال، آرچری، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، رسہ کشی اور اتھلیٹکس کے دلچسپ مقابلے شامل ہیں۔ اختتامی روز 7 نومبر کو ہاکی سٹیڈیم سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں سپیـشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ جھنگ کے خصوصی طلبا و طالبات بھی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ انٹر سکول گیمز کا مقصد طلبا میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، ٹیم ورک اور مثبت مقابلے کے رجحان کو اجاگر کرنا ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں