*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ پولیس ان ایکشن SHO سٹی سید ثمر عباس شاہ کی گیس ریفلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق دبنگ کارروائیاں جاری*
*جھنگ پولیس نے گیس ریفلنگ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ سید ثمر عباس شاہ کی سربراہی میں لاری اڈا جھنگ میں ایک دکان پر گیس ریفلنگ کے دوران کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیکیورٹی افسر سبطین رضا کی نشاندہی پر پولیس نے موقع سے گیس ریفلنگ کا سامان اور سلنڈر ضبط کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیے*۔
*ایس ایچ او تھانہ سٹی جھنگ اور نور اکبر کھچی چوکی انچارج لاری اڈا نے کہا کہ غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، کسی قسم کی سفارش یا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری اور شہریوں کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا*۔
*ایس ایچ او سید ثمر عباس شاہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ جو بھی گیس ریفلنگ کے غیر قانونی کام میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی*۔
204







