199

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کے انجینئر کی ایک اور بین الاقوامی پہچان -IETنے انٹرنیشنل پروفیشنل رجسٹریشن ایڈوائزر (PRA) مقرر کر دیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کے انجینئر کی ایک اور بین الاقوامی پہچان -IETنے انٹرنیشنل پروفیشنل رجسٹریشن ایڈوائزر (PRA) مقرر کر دیا*

*جھنگ کے نواحی گاؤں موضع پاتوآنہ سے تعلق رکھنے والے انجینئر افتخار حسین پاتوآنہ سیال جو ایس ایچ او قادر پور مہر علمدار حسین پاتوانہ کے چھوٹے بھائی ہیں کو برطانیہ کے ممتاز انجینئرنگ ادارے Institution of Engineering and Technology (IET-UK) نے انٹرنیشنل پروفیشنل رجسٹریشن ایڈوائزر (PRA) کے طور پر مقرر کیا ہے*۔
*اس ذمہ داری کے تحت انجینئر افتخار حسین دنیا بھر کے انجینئرز کو UK Engineering Council کے معیار کے مطابق چارٹرڈ انجینئر (CEng) بننے کے عمل میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ وہ امیدواروں کی درخواستوں، Career Episodes اور Case Studies کا تفصیلی جائزہ لیں گے، انٹرویو کی تیاری میں مدد کریں گے، اور صرف ان امیدواروں کی سفارش کریں گے جو مکمل طور پر UK Engineering Council کے پیشہ ورانہ معیار پر پورے اتریں گے*۔
*انجینئر افتخار حسین کے مطابق یہ ذمہ داری مکمل طور پر رضاکارانہ ہےجس کا مقصد دنیا بھر کے انجینئرز کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد کرنا ہےاور میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی انجینئرنگ ٹیلنٹ بھی عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائے*۔
*انجینئر افتخار حسین پہلے ہی UK Engineering Council سے چارٹرڈ انجینئر (CEng) اور امریکہ کے معروف ادارے Project Management Institute (PMI) سے پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل (PMP®) سرٹیفائیڈ ہیں۔ اس وقت وہ قطر میں ایک معروف امریکی کمپنی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں