174

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تحصیل اٹھارہ ہزاری میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق وزیرتعلیم سے سوال کرنا جرم بن گیا،ڈی ای او لٹریسی نے صحافی کے قریبی رشتہ دار کا سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) تحصیل اٹھارہ ہزاری میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق وزیرتعلیم سے سوال کرنا جرم بن گیا،ڈی ای او لٹریسی نے صحافی کے قریبی رشتہ دار کا سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا*
*تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے سیلاب بحالی پروگرام سے متعلق اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا جہاں چیک تقسیم کرنے کے بعد مقامی صحافی سبطین عباس نے تعلیم کے شعبے سے متعلق چند سوالات کیے۔جن میں مختلف سکولز کو اپ گریڈ کرنے اور خواتین کالج میں بی ایس کلاسز شروع کروانے کے ساتھ ساتھ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ جھنگ کو ملنے والے انتہائی محدود نان فارمل ایلیمنٹری سکولز اور پرائمری سکولز سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔جس میں کہا گیا کہ شرح خواندگی بڑھانے کے لیے سکولوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔نان فارمل پرائمری سکولز ایک جگہ سے بند کرکے دوسری جگہ قائم کیے جاتے ہیں۔یعنی دیگر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے سینکڑوں بچے آوٹ آف سکول ہونے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔جس پر وزیرتعلیم نے مثبت جواب دیتے ہوئے اسے زیرغور لانے کی یقین دہانی کروائی۔مگر ایک روز بعد ہی ڈی ای او لٹریسی جھنگ کی جانب سے صحافی کے قریبی رشتہ دار کا پرائمری سکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے ڈی ای او لٹریسی کا ایک پیغام بھی وائرل ہوا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ اس کے صحافی رشتہ دار نے وزیرتعلیم سے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے سوالات کیے ہیں جس پر یہ سنٹر بند کیا جارہا ہے۔مقامی صحافیوں نے ڈی ای او لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی اس بے جا انتقامی کارروائی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سی ای او ایجوکیشن جھنگ،ڈی سی جھنگ، سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب،وزیرتعلیم پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں