229

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سرکاری ملازمین کو ریگولر کرنے پر پابندی کے باوجود ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ تیاریاں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سرکاری ملازمین کو ریگولر کرنے پر پابندی کے باوجود ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ تیاریاں*
*حکومتِ پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کو کنٹریکٹ سے ریگولر کرنے پر 31 اکتوبر 2025 سے پابندی عائد کیے جانے کے باوجود جھنگ کی ضلعی ہیلتھ اتھارٹی میں مبینہ طور پر پچھلی تاریخوں میں ملازمین کو ریگولر کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں*۔
*ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقل کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے تاکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے اور سرکاری خزانے پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ ہیلتھ اتھارٹی میں پابندی کے باوجود ‘ریگولرائزیشن’ کی کوششیں جاری ہیں*
*پنجاب حکومت نے 31 اکتوبر 2025 سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر سختی سے پابندی لگائی ہے.ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود، جھنگ ہیلتھ اتھارٹی کے بعض افسران مبینہ طور پر اپنے “من پسند” ملازمین کو فائدہ پہنچانے کے لیے پچھلی تاریخوں میں فائلیں تیار کرنے میں مصروف ہیں*۔
*یہ اقدام نہ صرف حکومتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے اتھارٹی میں* *شفافیت اور میرٹ پر بھی سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں.یہ اطلاعات جھنگ ہیلتھ اتھارٹی کے اندرونی ذرائع سے موصول ہوئی ہیں، جن کی بنیاد پر مبینہ طور پر غیر قانونی اقدام کی تیاری ہو رہی ہے۔ اس صورتحال پر اعلیٰ حکام کی جانب سے فوری نوٹس لیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے*۔
*عوام اور دیگر سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ حکام فوری طور پر اس معاملے کی انکوائری کریں اور پابندی کے بعد پچھلی تاریخوں میں ریگولرائزیشن کے کسی بھی غیر قانونی عمل کو روکا جائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں