*جھنگ(جاوید اعوان سے)ہائی وے ڈویژن کے جونئیر کلرکس کی اکاؤنٹس برانچ میں تعیناتی کی استدعا*
*طویل عرصے سے تعینات آڈیٹر جونیئر کلرکس کو تبدیل کر کے نئے کلرکس کو موقع دینے کا مطالبہ*
*جھنگ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے جونئیر کلرکس نے ایس ای ہائی وے سرکل فیصل آباد سے استدعا کی ہے کہ انہیں بھی اکاؤنٹس برانچ میں تعینات کیا جائے تاکہ وہ محکمانہ کام سیکھنے کا موقع حاصل کر سکیں*۔ *درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس برانچ میں عرصہ دراز سے بعض جونیئر کلرکس بطور آڈیٹر کام کر رہے ہیں، جن کو تبدیل کر کے باقی جونیئر کلرکس کو بھی وہاں کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے*۔
*استدعا کرنے والے جونیئر کلرکس میں اختر عباس، محمود الحسن، علی نواز ہاشمی، محمد صدیق امیر، عبدالستار، اور محمد افتخار نول شامل ہیں*۔
*ان درخواست گزاروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ محکمانہ کام سیکھنے کے لیے انہیں بھی اکاؤنٹس برانچ میں تعینات کیا جائے تاکہ وہ مستقبل میں محکمہ کے لیے زیادہ مفید ثابت ہو سکیں*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے بھی اس سلسلے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سیکریٹری تعمیرات و مواصلات پنجاب، چیف انجینئر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سنٹرل زون پنجاب، اور ایس ای ہائی وے سرکل فیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ ان جونیئر کلرکس کی استدعا پر فوری غور کریں اور میرٹ کی بنیاد پر محکمانہ تبادلوں کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے طویل عرصے سے ایک ہی برانچ میں کام کرنے والے کلرکس کو تبدیل کر کے نئے کلرکس کو اکاؤنٹس برانچ میں کام سیکھنے کا موقع فراہم کریں*۔
110







