*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں جاری حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر بھرپور انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے*۔
*اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انسداد سموگ وڈینگی مہم کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ اور. پلس پراجیکٹ کے حوالے سے تحصیل وائر ریونیو افسران کی کار کردگی کابھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے انسداد سموگ مہم پر عملدرآمدکے حوالہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کی جانب سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پربتایا گیا کہ 306 گاڑیوں کا چالان، 5 لاکھ 61 ہزار 450 روپے جرمانہ عائد جبکہ 38 گاڑیاں بند کی گئیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں بیوٹیفکیشن و تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری اسکیموں پر عملدرآمد سمیت تحصیل شورکوٹ ، احمد پور سیال، اٹھارہ ہزاری اور اڈا باغ کی اسکیموں پر کام کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر اسکیموں کا وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاون میں بڑے فیملی پارک کے منصوبے اورپارک کی بحالی کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک کی بحالی تزئین و آرائش سمیت اوپن جم،جھولے،جو گنگ ٹریکس، واش رومز،فوارے،چار دیواری، گزیبو، لائٹس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کےلئے منصوبے پر کام تیز رفتاری سے جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیٹلائٹ ٹاو ¿ن میں سیوریج منصوبے زون ون کا دورہ کیا۔اس موقع پر کنٹریکٹرنے سیوریج منصوبے زون ون پر جاری کام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹریکٹر کو سیوریج لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے جاری کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں*۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔
169









