166

*جھنگ(جاوید اعوان سے)گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کی شاندار کامیابی. ال مالک ایتھلیٹکس کلب کے ارسلان علی جٹ نے گولڈ میڈل لیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کی شاندار کامیابی. ال مالک ایتھلیٹکس کلب کے ارسلان علی جٹ نے گولڈ میڈل لیا*
*گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ نے ایک بار پھر اپنی شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے ایتھلیٹکس مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ال مالک ایتھلیٹکس کلب کے باصلاحیت کھلاڑی ارسلان علی جٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کلومیٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا* *اسی طرح 3 کلومیٹر دوڑ میں بھی پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل جیت کر علاقے کا نام مزید روشن کر دیا*
*ارسلان علی جٹ کا تعلق چک نمبر 265 ج ب گوانسوالہ سے ہے۔ وہ چوہدری خالد حسین جٹ کے شاگرد بھی ہیں اور بیٹے بھی، جن کا نام آج بھی کھیلوں کے میدانوں میں عزت و فخر کے ساتھ لیا جاتا ہے*۔
*علاقے کی عوام، کوچز اور کھلاڑیوں نے ارسلان علی جٹ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، نظم و ضبط اور محنت سے مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں