158

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا ڈی ایچ او جھنگ کے ھمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا ڈی ایچ او جھنگ کے ھمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ* *طبی سہولیات اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت* *اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) اٹھارہ ہزاری، میاں ثنا اللہ ہنجرا نے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر مریم گل بھی ان کے ہمراہ تھیں*۔
*اسسٹنٹ کمشنر میاں ثنا اللہ ہنجرا نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے مریضوں سے ہسپتال کی انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی اور دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا*
*دورے کے دوران طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد، اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے عملے کو سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے*۔
*صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور ہسپتال کے ماحول کو صاف ستھھرا رکھا جائے*۔
*میاں ثنا اللہ ہنجرا نے واضح کیا کہ مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامیہ مریضوں کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن سے نبھائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں