*جھنگ(جاوید اعوان سے) چناب کالج جھنگ کے ہونہار طالب علم اور ایکس ای این فیسکو واپڈا ڈویژن جھنگ ون راو انعام الحق خان کے صاحبزادے راو محمد محسن علاؤالدین نے اردو تقریری مقابلہ جات میں پاکستان بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ھے*
*تفصیلات کے مطابق 45 ویں آ ل پاکستان علامہ اقبال اردو تقریری مقابلہ جات کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان بھر کے 80 کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں چناب کالج جھنگ کے نویں کلاس کے ہونہار طالب علم راو محمد محسن علاؤالدین نے اردو تقریری مقابلہ جات میں پاکستان بھر اول پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف چناب کالج جھنگ کا نام روشن کیا بلکہ ضلع جھنگ کی عوام کا سر فخر سے بلند کیا اور جھنگ کا نام بھی روشن کیا یہ طالب علم ایکسیئن فیسکو جھنگ ڈویژن ون راو انعام الحق خان کے صاحبزادے ہیں جس کو تقریب کے دوران اول پوزیشن حاصل کرنے پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جو مہمان خصوصی تھے نے انعام سے نوازا اور تقریب کے دوران اپنے ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سکالر شپ پر فری داخلہ کی بھی آ فر دی اور شاباش دی کہ ایسے بچے ملک پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں اور یہ ہمارے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں اس موقع طالب علم راو محمد محسن علاؤالدین نے کہا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے محمد جاوید اعوان نمائندہ GTV نیوز جھنگ و دیگر دوست احباب نے ایکسیئن فیسکو جھنگ ڈویژن ون راو انعام الحق خان کو بیٹے کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات اظہار کیا ہے* ۔
206









