172

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، ناقص صفائی پر ایم ایس کو سخت وارننگ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، ناقص صفائی پر ایم ایس کو سخت وارننگ*
*اسسٹنٹ کمشنر (AC) اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا نے آج صبح ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا*۔
*دورے کے دوران، اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کی انتہائی ناقص صورتحال کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) کو فوری طور پر صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں اور آئندہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ یاد رھے کہ عرصہ دراز سے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کی سیٹ خالی ھے اور اضافی چارج پر ایم ایس کام کر رھا ھے*
*ثناء اللہ ہنجرا نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال میں علاج معالجے، ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا*۔ *انہوں نے مریضوں کو یقین دلایا کہ انہیں تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا*
*ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے بعد، اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا کی زیر صدارت تحصیل ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، صفائی، خوبصورتی اور مریضوں کے لیے سہولیات کی بہتری کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا*۔
*اجلاس کے شرکاء نے ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع پلان تیار کیا، جس میں صفائی ستھرائی کے لیے عملے کی کارکردگی کو بڑھانے، ہسپتال کے ماحول کو دلکش بنانے اور طبی خدمات کی فراہمی میں معیار کو یقینی بنانے کے نکات شامل ہیں*۔
*اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور انتظامیہ ہسپتال کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں