*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ سٹی میں ڈینگی کا قہر: اموات کا سلسلہ شروع، انتظامیہ کی بے حسی پر شہریوں کا احتجاج*!
*جھنگ سٹی میں ڈینگی بخار نے قہر ڈھا دیا ہے، یہاں اموات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ہیلتھ انتظامیہ کی غفلت اور ڈینگی مچھروں کی بڑھتی افزائش نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے*
*ہیلتھ انتظامیہ کی* *کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ بروقت سپرے اور مؤثر اقدامات کی عدم موجودگی کے باعث ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کئی علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز میں جگہ کم پڑنے لگی ہے*۔
*شہر کے باسیوں نے متفقہ طور پر ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے* *کہ شہر کی گلیوں اور محلوں میں فوری طور پر انسدادِ ڈینگی سپرے کروایا جائے تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے*۔”
*شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے*۔”
*ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں.عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر صورتحال کا جائزہ لیں اور ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن کو فعال کریں۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد از جلد ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے*۔
*شہریوں کا کہنا ہے کہ “انتظامیہ عوام کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلے، ڈینگی سے ہونیوالی ہر موت کا ذمہ دار ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ ہوگی*۔”
107









