*جھنگ(جاوید اعوان سے)انسانی جانوں سے کھلواڑ، سویرا فارمیسی پر ایکسپائر انجیکشن فروخت ہونے کا انکشاف*!
*جھنگ گوجرہ روڈ پر واقع غلام نبی میموریل ہسپتال کے سامنے سویرا فارمیسی میں مبینہ طور پر ایکسپائرڈ (تاریخ گزرے ہوئے) انجیکشنز اور ادویات فروخت کیے جانے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔ اس سنگین معاملے نے عوامی حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، یہاں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر غیر قانونی منافع کمایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق، سویرا فارمیسی اور دیگر پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز پر ایکسپائری ادویات اور انجیکشنز کا دھندا عروج پر ہے اور حیران کن طور پر کوئی پوچھنے والا نہیں* *عوامی شکایات کے مطابق، ان ایکسپائرڈ ادویات اور انجیکشنز کے استعمال کے باعث صحت مند مریضوں کی حالت بھی خراب ہو جانے کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں*۔
*عوامی حلقوں نے اس عمل کو سفاکانہ کوتاہی قرار دیا ہے، جس میں انسانی جان کے نعم البدل کا ذرا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے*۔
*عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے اور سویرا فارمیسی پر موجود تمام ایکسپائری ادویات کی فوری چیکنگ کر کے انہیں تلف کیا جائے۔ انہوں نے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی جرات نہ کرے*۔
*اس سنگین مسئلے کی طرف فوری توجہ دلانے کے لیے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت پنجاب، صوبائی سیکرٹری صحت، کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر احمد شہزاد، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ ڈاکٹر عطیہ نواز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ ڈاکٹر مریم گل، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل جھنگ ڈاکٹر ملیحہ خان سے پر زور اپیل کی ہے*۔
*یہ سنگین معاملہ ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ اتھارٹی کی ذمہ داریوں پر بڑا سوالیہ نشان ہے کہ ان کی موجودگی میں شہر میں ایکسپائری ادویات کا کاروبار کیوں پھل پھول رہا ہے۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کا انتظار ھے*۔
118









