122

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پٹرولنگ پولیس جھنگ کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا*،

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پٹرولنگ پولیس جھنگ کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا*، *جو ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال، ریجنل آفیسر فیصل آباد اور ڈی ایس پی کاشف مسعود، ڈسٹرکٹ آفیسر پٹرولنگ پولیس جھنگ کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔کیمپ کے انعقاد میں بلڈ ڈونر ایسوسی ایشن نے تعاون فراہم کیا جبکہ فوکل پرسن سب انسپکٹر رانا محمد فاروق نے انتظامی امور کی نگرانی کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کے ایڈیشنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارتضی شاہ اور ڈاکٹر فیصل نے بھی خصوصی کاوشوں سے کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کیے گئے اور شرکا نے انسانی ہمدردی کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں