106

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ میں بڑا مالی فراڈ: ماتحت عملے کی طرف سے اکاؤنٹس آفیسر ون کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ میں بڑا مالی فراڈ: ماتحت عملے کی طرف سے اکاؤنٹس آفیسر ون کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی*
*ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون کے ماتحت عملے نے مبینہ طور پر مالی بے ضابطگی اور فراڈ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون کی آنکھوں میں دھول جھونک دی۔ یہ سنگین معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک چوکیدار کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھاری بے قاعدگی کا انکشاف ھوا*
*تفصیلات کے مطابق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) جھنگ نے اپنے لیٹر نمبری 7048/E مورخہ 24 دسمبر 2024 کے ذریعے اس خط میں DHO نے مسمی عاصم رضا، چوکیدار، سے متعلق اہم دستاویزات طلب کی تھیں، جن میں اس کا تقرری لیٹر، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، جوائننگ رپورٹ، اور تنخواہیں چلوانے کا سرٹیفکیٹ شامل تھا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق، چوکیدار عاصم رضا کا کوئی بھی ریکارڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ کے دفتر میں موجود نہیں ہے۔ اس کے باوجود، حیران کن طور پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جھنگ نے انہیں 16 سے 17 لاکھ روپے کی خطیر رقم تنخواہوں کی مد میں ادا کر دی ہے*۔
*اس انکشاف کے بعد سے ایک سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خط کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، جو اس معاملے کی سنگینی میں مزید اضافہ کرتا ہے*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے اس بڑے مالی فراڈ اور بے ضابطگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے*۔ *انہوں نے گورنر پنجاب (AG پنجاب) سے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لینے، حقائق کی مکمل چھان بین کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں