127

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سویرا فارمیسی پر ایکسپائر انجکشنز کی فروخت کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ کا فوری ایکشن، انکوائری کا حکم جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سویرا فارمیسی پر ایکسپائر انجکشنز کی فروخت کا معاملہ، سی ای او ہیلتھ کا فوری ایکشن، انکوائری کا حکم جاری*
*جھنگ میں گوجرہ روڈ پر واقع سویرا فارمیسی کے خلاف ایکسپائر انجکشنز فروخت کرنے کے سنگین معاملے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، چند دن قبل سویرا فارمیسی (گوجرہ روڈ، بلمقابل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، غلام نبی بلاک) کے خلاف ایک شہری کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ یہاں پر معیادِ استعمال ختم شدہ (ایکسپائر) انجکشنز فروخت کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا نے اس شکایت کو اپنی خبروں کا حصہ بنایا، جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد نے نوٹس لیا*۔
*ڈاکٹر احمد شہزاد، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ، نے واقعے کی سنگینی کے پیش نظر فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جھنگ، ڈاکٹر مریم گل کو تفصیلی انکوائری کرنے کا حکم جاری کیا ہے*۔
*واقعے کی مزید تفصیلات اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن انکوائری مکمل ہونے کے بعد منظر عام پر آئیں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں