82

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کی نڈر بیٹی ڈاکٹر صدف نقوی کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل وویمن آفیسر سکیل 19 تعینات—ضلع جھنگ کی خدمت کا ایک نیا باب*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ کی نڈر بیٹی ڈاکٹر صدف نقوی کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل وویمن آفیسر سکیل 19 تعینات—ضلع جھنگ کی خدمت کا ایک نیا باب*
*جھنگ کی باصلاحیت اور نڈر بیٹی ڈاکٹر صدف نقوی کو حال ھی میں ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل وویمن آفیسر (سکیل 19) DHQ جھنگ تعینات کر دیا گیا ھے۔ یہ تعیناتی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف ھے بلکہ جھنگ کی عوام کی صحت کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کی روشن مثال بھی ھے*۔
*ڈاکٹر صدف نقوی نے بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ جس عزم، دردِ دل اور عملی خدمت کا مظاہرہ کیا، وہ ایک سچے، ایماندار اور ذمہ دار افسر کی پروفیشنل کہانی کی طرح ھے۔ ان کے دور میں ہسپتال کے نظام میں ایسی محنت اور لگن کی لڑی پرونے کے مناظر دیکھے گئے جنہوں نے نہ صرف انتظامی معاملات کو ٹھیک رخ دیا بلکہ مریضوں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ کیا*۔
*ان کے انتظامی اقدامات کے نتیجے میں ہسپتال کا ہر ملازم اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی اور دیانت داری سے نبھاتا نظر آیا۔ کام کی رفتار، نظم و ضبط اور مریضوں کے لیے سہولیات میں واضح بہتری ان کی قیادت کا روشن ثبوت ھے*۔
*ضلع جھنگ میں کیتھ لیب اور کارڈیک یونٹ کی بہتری کا سہرا بھی ڈاکٹر صدف نقوی کے سر جاتا ھے۔ ان یونٹس کی فعالیت*، *سہولتوں کی اپگریڈیشن اور مریضوں کو دستیاب جدید طبی خدمات کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی، جس نے جھنگ کی عوام کو اپنے ضلع میں ہی معیاری دل کا علاج میسر کیا۔اب جب کہ انہیں ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل وویمن آفیسر کے منصب کی نئی ذمہ داری سونپی گئی ھے، امید کی جاتی ھے کہ وہ اسی لگن، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ جھنگ کے مریضوں، خواتین، بچوں اور عوام کے لیے مزید بہتری اور سہولیات کا سبب بنیں گی۔ ان کی تقرری یقیناً صحت کے شعبے میں ایک مثبت قدم اور جھنگ کی عوام کے لیے خوش آئند خبر ھے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں