*جھنگ(جاوید اعوان سے)چوہدری محمد الماس کی سربراہی میں یونین کونسل 485 ہندلانہ میں کھلی کچہری۔عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی*
*ایڈوائزر صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب کا چک 484 میں متنازعہ رقبہ کا معائنہ،*
*ایڈوائزر صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب جھنگ چوہدری محمد الماس نے آج کھلی کچہری کے طے شدہ پروگرام کے دوران یونین کونسل 485 پہنچنے سے قبل چک نمبر 484 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متنازعہ رقبہ کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران تحصیلدار شورکوٹ چوہدری محمد افضل نے فیلڈ عملہ اور نمبردار کے ہمراہ ایڈوائزر کو متنازعہ زمین سے متعلق تمام حقائق پر بریف کیا۔ ایڈوائزر نے موقع پر سرکاری ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ دستیاب شواہد، بریفنگ اور ریکارڈ کی روشنی میں مناسب قانونی و انتظامی احکامات جاری کیے جائیں گے اور عملدرآمد کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا*۔
*اس موقع معائنے کے بعد ایڈوائزر صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد الماس یونین کونسل نمبر 485 موضع ہندلانہ پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد کھلی کچہری میں موجود تھی۔ ایڈوائزر نے علاقہ مکینوں کی شکایات براہِ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی ضروری احکامات صادر کیے.کھلی کچہری کے دوران ایس ایچ او تھانہ وریام والا ذیشان حیدر پاتوانہ کی کارکردگی، بہترین نظم و ضبط اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر سابق چیئرمین مہر عبد الناصر ہندلانہ سیال نے خراجِ تحسین پیش کیا.مزید برآں ASI محمد طاہر نے کھلی کچہری کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا*عوام کی جانب سے محکمہ انہار، محکمہ ریونیو سمیت دیگر محکموں کے حوالے سے متعدد شکایات درج کروائی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے یونین کونسل میں ڈسپنسری کی بحالی کا مطالبہ کیا اور اس ضمن میں ایک مشترکہ درخواست بھی جمع کروائی گئی**۔
*ایڈوائزر چوہدری محمد الماس نے عوام کو یقین دلایا کہ ڈسپنسری سمیت تمام موصولہ مسائل اور درخواستیں مکمل کارروائی کے لیے سماعت کی جائیں گی تاکہ ان پر بروقت اور مؤثر فیصلہ کیا جا سکے*۔
166









