376

*حسن ابدال (نمائندہ سٹی ون نیوز)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو حسن ابدال کی معلمہ مدیحہ نے پرائمری سکول کے سٹیم میں شامل نا کیے جانے کی وجہ سے خود اکیلے ہی اپنی پوری جماعت کی ایگزیبیشن رکھ دی*۔

*حسن ابدال (نمائندہ سٹی ون نیوز)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر دو حسن ابدال کی معلمہ مدیحہ نے پرائمری سکول کے سٹیم میں شامل نا کیے جانے کی وجہ سے خود اکیلے ہی اپنی پوری جماعت کی ایگزیبیشن رکھ دی*۔
*مس مدیحہ نے بچوں کو سیکھنے کا ایک شاندار ماحول فراہم کیا اور پوری کلاس کے بچوں سے مختلف پروجیکٹس تیار کروائے جو سائنس ، سوشل سٹڈیز ، میتھ پر مشتمل ہیں۔ سائنس کی مکمل کتاب کے ہر چیپٹر کے پروجیکٹس بنائے گئے۔ تمام افسران بالا چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اظہر ، ڈی ای او ایلیمنٹری میڈم شہوار گل، ڈپٹی ڈی ای او میڈم توقیر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم عائشہ مسعود ، ہیڈ مسٹریس اور سٹاف ممبران نے مس مدیحہ کے مدعو کرنے پر شرکت کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ مس مدیحہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تقاریب منعقد کی اور اپنے ادارے کو چار چاند لگا دئیے مس مدیحہ نا صرف تحصیل و ضلع بلکہ پنجاب بھر میں منفرد سوچ رکھنے والی معلمہ ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں مس مدیحہ نے اپنے ادارے کا پہلا کتابی سلسلہ ” تعلیم کے رنگ سکندر کے سنگ” کا اجراء ہوا اور دعا کے بعد کیک کاٹا گیا۔ میگزین میں بچوں اور اساتذہ کی صلاحیتوں کو سامنے لایا۔۔ ادارے کی ہر تقریب میں مس مدیحہ نے اپنا کردار نبھایا اور پیش پیش رہیں۔ تمام افسران بالا بھی ان کی محنت کے معترف ہیں۔ یہ سب معلمہ کی تعلیمی کارکردگی اور محنت کا نتیجہ ہے۔ مس مدیحہ اپنے بچوں کو ہر لیسن پروجیکٹس اور ماڈل کے ذریعے دیتی ہیں اور وقت کی پابند ٹیچر ہیں۔ بچوں کو ان کی ماہانہ تعلیمی کارگردگی، کھیلوں کے مقابلے اور مایانہ سو فیصد حاضری پر اپنے جیب خرچ سے انعامات دیتی ہیں اس کے علاؤہ سالانہ رزلٹ تقریب اور ادارے میں دیگر تقاریب بھی اپنی مدد آپ کے تحت پرفارم کرواتی ہیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں