*جھنگ(جاوید اعوان سے)اٹھارہ ہزاری ٹی ایچ کیو ہسپتال سے شہری کو ڈینٹل سرجن (ص۔ر) کا ریکارڈ نہ مل سکا، سی ای او ہیلتھ نوٹس لیں!*
*جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں قائم تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال سے متعلق ایک اہم معاملہ سامنے آیا ہے یہاں ایک شہری کو ہسپتال کی ایک ڈینٹل سرجن (ص۔ر) کا ریکارڈ “رائٹ ٹو انفارمیشن قانون” کے تحت درخواست دینے کے باوجود فراہم نہیں کیا جا سکا۔ شہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں اور مطلوبہ ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائیں*۔
*تفصیلات کے مطابق، جھنگ کے ایک شہری نے “رائٹ ٹو انفارمیشن قانون” کے تحت چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ کو ایک تحریری درخواست جمع کرائی تھی۔ اس درخواست کے ذریعے، شہری نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں طویل عرصے سے تعینات ڈینٹل سرجن (ص۔ر) کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا*۔
*مذکورہ ڈاکٹر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں اپنی تعیناتی کے دوران کل کتنے مریضوں کا معائنہ کیا ہے؟*
*ان مریضوں کی جانچ کی سرکاری فیس کتنی بنتی ہے؟*
*مریضوں سے وصول کی گئی یہ فیس حکومت کے خزانے کے کس ہیڈ (Head) میں جمع کروائی گئی ہے؟*
*شہری نے مطالبہ کیا تھا کہ ان تمام تفصیلات کی مصدقہ (Attested) کاپیاں انہیں مہیا کی جائیں تاکہ عوامی فنڈز کے استعمال اور ڈاکٹر کی کارکردگی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ درخواست جمع کرائے جانے اور معقول عرصہ گزر جانے کے باوجود شہری کو تاحال یہ مانگا گیا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے*۔ *معلومات تک رسائی کے آئینی اور قانونی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے ریکارڈ روکنا سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے*۔
*ریکارڈ کی عدم فراہمی پر شہری نے میڈیا کے توسط سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ داران کا تعین کریں اور شہری کو اس کا مانگا گیا مکمل اور مصدقہ ریکارڈ فی الفور مہیا کرنے کا حکم جاری کریں۔ شہری کا مؤقف ہے کہ عوامی مفاد اور شفافیت کے لیے یہ ریکارڈ انتہائی ضروری ہے*۔
121










