*جھنگ(جاوید اعوان سے)جھنگ سٹی میں ایڈوائزر محتسب پنجاب کی سربراہی میں کھلی کچہری عوامی مسائل کے انبار*
فرحان بٹ ریسرچ فیلو نے محترمہ عائشہ حامد محتسبِ اعلی پنجاب کا خصوصی پیغام پہنچایا عوامی شکایات کے اندراج میں ملک عارف کھوکھر بھی پیش پیش.جھنگ سٹی لائبریری ہال نواز شریف پارک میں محتسبِ اعلیٰ پنجاب محترمہ عائشہ حامد صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد الماس کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے آغاز میں فرحان بٹ ریسرچ فیلو نے محترمہ عائشہ حامد صاحبہ کا خصوصی پیغام عوام تک پہنچایا، جس میں انہوں نے کہا کہ
“عوامی مسائل کا فوری حل صوبائی محتسب کا اولین مشن ہے، اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔مزید برآں، کھلی کچہری میں اسسٹنٹ آفس ملک عارف کھوکھر نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو باقاعدہ ریکارڈ کیا اور تمام محکموں تک ان کے بروقت پہنچانے کے لیے خصوصی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ایڈوائزر محتسب چوہدری محمد الماس نے عوامی شکایات سنتے ہوئے موقع پر متعدد محکموں کو فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر شہریوں نے ایس ایچ او سید ثمر شاہ اور تھانہ سٹی پولیس کی کارکردگی کو بھرپور سراہا اور کہا کہ انہوں نے علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کو بھی ایڈوائزر محتسب نے قابلِ تحسین قرار دیا۔شہریوں نے صفائی ستھرائی، سیوریج مسائل، اسٹریٹ لائٹس، گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ، شہری سہولیات اور ہیلتھ سروسز بہتر بنانے کے حوالے سے شکایات اور تجاویز پیش کیں۔سٹی ہسپتال میں ادویات، ایمرجنسی سروسز، اور ڈاکٹرز کے رویے بارے مسائل بھی اجاگر کیے گئے۔
ایڈوائزر صوبائی محتسب نے متعدد شکایات پر موقع پر کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ”انتظامیہ کو عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی”۔
اختتام پر ایڈوائزر نے لائبریری ہال کا دورہ کیا اور صفائی، بیٹھنے کے انتظامات اور مجموعی ماحول کو بہتر بنانے پر عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ طلباء و طالبات نے بھی لائبریری اور تعلیمی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
73










