136

*جھنگ(جاوید اعوان سے) محکمہ صحت کی نان رجسٹرڈ گاڑیاں کروڑوں کے فیول بلز پر رواں دواں، اہلکار قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹریفک پولیس کا ایکشن صرف ہیلمٹ اور جرمانے تک محدود، نان رجسٹرڈ گاڑیاں افسران کی آنکھوں سے اوجھل*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) محکمہ صحت کی نان رجسٹرڈ گاڑیاں کروڑوں کے فیول بلز پر رواں دواں، اہلکار قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹریفک پولیس کا ایکشن صرف ہیلمٹ اور جرمانے تک محدود، نان رجسٹرڈ گاڑیاں افسران کی آنکھوں سے اوجھل*
ضلع جھنگ میں محکمہ صحت کی سرکاری گاڑیوں کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ضلعی افسران کے زیر استعمال گاڑیوں اور دیگر برانچوں کی متعدد گاڑیاں برسوں سے نان رجسٹرڈ ہیں، تاہم ان پر کروڑوں روپے کے پٹرول، فیول اور مرمتی بلز قومی خزانے سے ادا کیے جا رہے ہیں۔ان گاڑیوں پر جعلی یا عارضی نمبر پلیٹس “X-67 Applied For” لگا کر اہلکار شہر، دیہات اور حساس علاقوں میں کھلے عام استعمال کر رہے ہیں، جو نہ صرف قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ سرکاری پالیسیز اور پنجاب حکومت کی ضوابط کو بھی چیلنج کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع جھنگ میں ٹریفک پولیس کا ایکشن صرف ہیلمٹ اور جرمانے تک محدود ہے، جبکہ نان رجسٹرڈ گاڑیاں افسران کی آنکھوں سے اوجھل ہیں اور کسی بھی حادثے یا قانونی کارروائی میں پہچان کے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نان رجسٹرڈ گاڑیوں پر سفر کرنے والے اہلکار براہِ راست ذمہ دار ہیں اور کسی بھی حادثے یا جرائم کی صورت میں ان گاڑیوں کی شناخت مشکوک اور ذمہ داری غیر واضح ہو جاتی ہے۔
شہری اور باخبر حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے، اہلکاروں اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے، اور کروڑوں روپے کے فیول و مرمتی بلز کا شفاف آڈٹ کیا جائے تاکہ سرکاری پالیسیز کی خلاف ورزی روکی جا سکے اور عوامی اعتماد بحال ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں