54

*جھنگ(جاوید اعوان سے)غیر رجسٹرڈ میڈیکل تعلیمی اداروں کی بھرمار، سی ای او ہیلتھ* *”*خاموش تماشائی”جعلی اداروں نے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، لاکھوں روپے بٹور کر رفو چکر ہونا معمول بن گیا**ڈپٹی کمشنر جھنگ کا سخت ایکشن کا اعلان*: *”ایسے تعلیمی ڈاکوؤں کو فوری سیل کیا جائے گا”*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)غیر رجسٹرڈ میڈیکل تعلیمی اداروں کی بھرمار، سی ای او ہیلتھ* *”*خاموش تماشائی”جعلی اداروں نے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، لاکھوں روپے بٹور کر رفو چکر ہونا معمول بن گیا**ڈپٹی کمشنر جھنگ کا سخت ایکشن کا اعلان*: *”ایسے تعلیمی ڈاکوؤں کو فوری سیل کیا جائے گا”*
ضلع جھنگ میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے بعد اب “تعلیمی اتائیوں” نے بھی پنجے گاڑ لیے۔ ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ پیرا میڈیکل الائنس ہیلتھ ٹیچنگ اداروں کی بھرمار ہو گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت کے افسران اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی مبینہ طور پر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق:
ضلع کے طول و عرض میں گلی محلوں میں کھلے ان نام نہاد میڈیکل کالجز نے معصوم طلبا و طالبات کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ادارے نہ تو خود پنجاب میڈیکل فیکلٹی یا متعلقہ اداروں سے رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی کسی مستند ادارے سے ان کا الحاق (Affiliation) ہے۔
یہ مافیا دیدہ دلیری کے ساتھ اشتہارات کے ذریعے سادہ لوح طلبا کو سنہرے خواب دکھا کر داخلے دیتا ہے اور فیسوں کی مد میں لاکھوں روپے بٹور لیے جاتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ جب امتحانات کا وقت قریب آتا ہے تو یہ نام نہاد “تعلیمی مراکز” راتوں رات بورڈ اتار کر رفو چکر ہو جاتے ہیں، جس سے طلبا کا پیسہ اور قیمتی سال دونوں ضائع ہو رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا دو ٹوک موقف:
میڈیا پر خبر نشر ھونے کے بعد ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ: “طلبا کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ میں نے ان غیر قانونی اداروں کی فہرست طلب کر لی ہے اور انہیں فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔”
عوامی و سماجی حلقوں اور متاثرہ طلبا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکریٹری، صوبائی وزیر صحت اور کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ھے کہ جھنگ میں موجود اس “تعلیمی مافیا” کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور غفلت برتنے والے محکمہ صحت کے افسران کا بھی محاسبہ کیا جائے۔ جب میڈیا ٹیم نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی سے فون پر رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ میں تو ابھی نیا نیا آیا ھوں میں جلد انکا قبلہ درست کر دوں گا
تمام غیر قانونی اداروں کے ناموں کی فہرست اگلے شمارے میں شائع کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں