*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کی جا رہی ہے*۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقلیتی برادری سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ مسیحی برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور حکومتِ پنجاب تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ اقلیتی برادری کو ہر سطح پر عزت، تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ عامر محمود کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن فیملی پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبے کے مختلف پہلوو¿ں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک میں جاری کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ان میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ کے ہمراہ گوجرہ روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے جاری کام کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سڑک کی تعمیر کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام سرکاری قواعد و ضوابط اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں بھی سہولت حاصل ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے کی جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ضلع کی مجموعی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔
79










