*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور جے یو آئی ضلع جھنگ کے عہدیداران و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع جھنگ کےرہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ* ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ عدیلہ الطاف علیانہ کی عدالت سے مبارک ثانی کیس کا فیصلہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے ۔ محترمہ جج صاحبہ کے اس دلیرانہ و قانونی تقاضوں کے عین مطابق یہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قرآن کریم کی تحریف ایک ناقابل برداشت حرکت ہے ۔ حکومت پاکستان کو گہری نظر رکھتے ہوئے تحریف قرآن کریم کی ناپاک جسارت کرنے والوں کا آئندہ بھی بروقت محاسبہ کرنا چاہیے۔
85










