121

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ صحت کی سرکاری گاڑی ’تیل خور‘ بن گئی، فیلڈ ڈیوٹی سے قاصر مگر ماہانہ لاکھوں کا پٹرول ہضم.ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی گاڑی کے نام پر ماہانہ 95 ہزار کے مبینہ بوگس بلوں کا انکشاف، عوامی حلقوں کی دہائی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محکمہ صحت کی سرکاری گاڑی ’تیل خور‘ بن گئی، فیلڈ ڈیوٹی سے قاصر مگر ماہانہ لاکھوں کا پٹرول ہضم.ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی گاڑی کے نام پر ماہانہ 95 ہزار کے مبینہ بوگس بلوں کا انکشاف، عوامی حلقوں کی دہائی*
محکمہ صحت تحصیل جھنگ میں کرپشن اور سرکاری وسائل کے بے دریغ ضیاع کا انوکھا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) تحصیل جھنگ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی محض کاغذوں میں دوڑنے لگی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی فیلڈ ڈیوٹی اور دور دراز علاقوں جیسے نڈھا گھر کوٹ عیسیٰ شاہ کھیوہ خانوآنہ موچیوالہ تک جانے کی سکت نہیں رکھتی، مگر کاغذات میں اس کا ماہانہ پٹرول خرچ 90 سے 95 ہزار روپے دکھایا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ڈی ڈی ایچ او کی گاڑی کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اور یہ فیلڈ ورک کے لیے موزوں نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہر ماہ پٹرول کی مد میں بھاری رقم نکلوائی جا رہی ہے۔ باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پٹرول کے تمام بل بوگس تیار کیے جاتے ہیں اور یہ رقم مبینہ طور پر متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہضم کی جا رہی ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف غریب عوام صحت کی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں اور دوسری طرف سرکاری خزانے کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کی اپیل:
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر یونس منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ:
اس حساس معاملے کی فوری انکوائری کروائی جائے۔ گاڑی کی لاگ بک اور پٹرول بلوں کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ اس بدعنوانی میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری خزانے کا تحفظ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں