*سرگودھا(حافظ معتصم ارجمند) سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی تقریبات کا سلسلہ جاری*، رحمت اللعالمین پارک میں صحافیوں کے اہل خانہ کیلئے منعقدہ فیملی فیسٹیول میں ممبران پریس کلب کے علاوہ دیگر صحافیوں کے اہل خانہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے، سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام منعدہ سالانہ سپورٹس گالا کے حوالہ سے منعقدہ اس فیملی فیسٹیول میں صحافتی کارکنوں کی فیملیز نے بھی شرکت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل گئے، فیسٹیول کے شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا اس موقع پر خواتین اور بچوں نے میجک شو میں بھی خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور فائر شو پر پارک تالیوں سے گونج اٹھا، اس حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری اور شیخ رضوان نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب جہاں اعلیٰ صحافتی فروغ کو مقدم رکھتے ہوئے شعبہ اور شعبہ سے وابستہ افراد کی عزت و وقار کی بحالی کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے وہیں قائد اعظم سپورٹس گالا کی روایات کو پروان چڑھاتے ہوئے امسال فیملی فیسٹیول کو بھی سپورٹس گالا کا حصہ بنایا تاکہ اہل صحافت کے اہل خانہ بھی مثبت تفریحی سرگرمیوں میں شامل ہوں، انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا کو نئی جہت سے ہم کنار کرتے ہوئے آئندہ ان کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ مثبت رجحانات کو پروان چڑھایا جاسکے۔) سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی تقریبات کا سلسلہ جاری، رحمت اللعالمین پارک میں صحافیوں کے اہل خانہ کیلئے منعقدہ فیملی فیسٹیول میں ممبران پریس کلب کے علاوہ دیگر صحافیوں کے اہل خانہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے، سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام منعدہ سالانہ سپورٹس گالا کے حوالہ سے منعقدہ اس فیملی فیسٹیول میں صحافتی کارکنوں کی فیملیز نے بھی شرکت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ گھل مل گئے، فیسٹیول کے شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا اس موقع پر خواتین اور بچوں نے میجک شو میں بھی خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور فائر شو پر پارک تالیوں سے گونج اٹھا، اس حوالہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری اور شیخ رضوان نے کہا کہ سرگودھا پریس کلب جہاں اعلیٰ صحافتی فروغ کو مقدم رکھتے ہوئے شعبہ اور شعبہ سے وابستہ افراد کی عزت و وقار کی بحالی کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے وہیں قائد اعظم سپورٹس گالا کی روایات کو پروان چڑھاتے ہوئے امسال فیملی فیسٹیول کو بھی سپورٹس گالا کا حصہ بنایا تاکہ اہل صحافت کے اہل خانہ بھی مثبت تفریحی سرگرمیوں میں شامل ہوں، انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا کو نئی جہت سے ہم کنار کرتے ہوئے آئندہ ان کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ مثبت رجحانات کو پروان چڑھایا جاسکے
105










