82

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میڈیا کی نشاندھی پر ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری کا اچانک دورہ، بے ضابطگیوں پر ایم ایس تبدیل۔ڈاکٹر ذکا مہدی نے نئے ایم ایس کے طور پر چارج سنبھال لیا، عوامی خدمت کا عزم*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)میڈیا کی نشاندھی پر ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری کا اچانک دورہ، بے ضابطگیوں پر ایم ایس تبدیل۔ڈاکٹر ذکا مہدی نے نئے ایم ایس کے طور پر چارج سنبھال لیا، عوامی خدمت کا عزم*
میڈیا کی نشاندھی پر ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال (THQ) اٹھارہ ہزاری کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے انتظامی امور میں بے ضابطگیاں پائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ ایم ایس رانا مدثر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ ڈاکٹر ذکا مہدی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا نیا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔
عوام کے لیے 24 گھنٹے دستیابی کا اعلان
چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب ایم ایس ڈاکٹر ذکا مہدی نے کہا کہ “میرے دفتر کے دروازے عوام کی خدمت کے لیے 24/7 کھلے ہیں۔ میرا موبائل نمبر بھی ہر وقت دستیاب ہے، شہری کسی بھی شکایت یا کام کے سلسلے میں بلاجھجھک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے افسرانِ بالا کی توقعات پر پورا اترنے اور ہسپتال کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ڈاکٹر ذکا مہدی نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہماری آنکھ کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال کی بہتری کے لیے ان کی معاونت کریں اور یہاں کہیں بھی کوئی کوتاہی نظر آئے، اس کی نشاندہی ضرور کریں تاکہ بروقت اصلاح کی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر محمد یونس منیر کے اس فیصلے کو عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں