38

*جھنگ(جاوید اعوان سے) الخدمت فاونڈیشن جھنگ کی جنرل کونسل کا اجلاس ڈاکٹر سہیل فاروق صدر الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ الخدمت مرکز میں منعقد ہوا جس میں کمانڈر ( ر ) صہیب فاروق کو الخدمت فاونڈیشن جھنگ کا پیٹرن چیف بننے پر مبارکباد دی گئی*

جنرل کونسل میں ذمہ داران الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نے شرکت کی
تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
خصوصاً آرفن کئیر پراجیکٹ میں نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں کلاس میں بچوں کی پوزیشن حاصل کرنے پر فورم کو مبارکباد پیش کی گئی
اس موقع پر آرفن بچوں اور جنرل فنڈز اکٹھا کرنے کے حوالے سے پلاننگ کی گئی اور طے ہوا کہ یکم فروری کو ڈونر کانفرنس منعقد کی جائے گی
اس موقع پر ڈاکٹر سہیل فاروق صدر الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ نے کہا کہ ہم سب خدمت انسانیت کیلئے مصروف عمل ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہمارے پراجیکٹس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں
اسکے لیے ضروری ہے کہ جھنگ کے اہل دل مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن سے تعاون کریں اسکے لیے ہم تمام شعبوں سے وابستہ لوگوں سے تعاون حاصل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں