*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیت علماء اسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ* حکومت فی الفور اردو زبان کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرے۔1973کے آئین میں اس وقت لکھا گیا تھا کہ آئندہ 15 سال کے اندر اردو کو بطور دفتری زبان استعمال کیا جائیگا۔مگر صد افسوس اب تک مختلف حکومتیں آئین سے مسلسل انحراف کر رہی ہیں جو کہ ظلم عظیم ھے۔انگریزی بطور دفتری زبان استعمال انگریز استعمار کی یاد گار ھے،موجودہ حکمران فی الفور آئین پر عمل کرتے ھوئے تمام تر دفتری خط و کتابت،آرڈرز،ہدایات و دیگر چیزیں اردور زبان میں جاری کریں۔
69










