145

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔عائشہ حامد صوبائی محتسب نے 45 روز میں شفاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا .محکمہ صحت جھنگ میں کروڑوں روپے کے مالی اسکینڈل کا پردہ فاش .درخواست گزار نے ایڈیشنل عہدہ پر تعینات اکاؤنٹنٹ عبدالرزاق کی تعیناتی فوری معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔عائشہ حامد صوبائی محتسب نے 45 روز میں شفاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا .محکمہ صحت جھنگ میں کروڑوں روپے کے مالی اسکینڈل کا پردہ فاش .درخواست گزار نے ایڈیشنل عہدہ پر تعینات اکاؤنٹنٹ عبدالرزاق کی تعیناتی فوری معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا*
محکمہ صحت ضلع جھنگ میں مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی تعیناتیوں کے ایک بڑے اسکینڈل نے سر اٹھا لیا ہے۔
صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب محترمہ عائشہ حامد نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اکاؤنٹنٹ عبدالرزاق کی تعیناتی، مالی امور اور متعلقہ مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف انکوائری 45 یوم کے اندر مکمل کی جائے۔
ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ حکام کے سامنے شکایت دائر کی کہ اکاؤنٹنٹ عبدالرزاق کی تعیناتی غیر قانونی ہے اور ایڈیشنل چارج پر تعینات ہیڈ کلرک کو بطور اکاؤنٹنٹ تعینات کرنے کے آرڈرز فوری معطل کیے جائیں۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ سال 2017 کے ابتدائی بھرتی شدہ تقرری آرڈرز پر DHO پریوینٹیو سروسز آفس کے کلیریکل اسٹاف نے عدالتی حوالہ جات کے بغیر جعلی کاغذات تیار کیے، جن کی بنیاد پر عبدالرزاق ہیڈ کلرک سمیت دیگر اہلکاروں کو ایڈیشنل چارج دے کر اہم عہدے پر تعینات کیا گیا۔
اس غیر قانونی انتظام کے نتیجے میں کروڑوں روپے کے سرکاری فنڈز گھوسٹ افراد کے نام جاری کیے گئے، جبکہ ڈیپارٹمنٹل سیلیکشن کمیٹی کے منٹس آف میٹنگ سے تجاوز کرتے ہوئے گھوسٹ ملازمین کی جعلی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بجائے انہیں کنٹریکٹ سے ریگولر کر دیا گیا۔
صوبائی محتسب نے دفتر محتسب پنجاب ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 کے تحت ہدایت دی ہے کہ تعیناتی، مالی معاملات اور مبینہ گھوسٹ ملازمین کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، شکایت کنندہ کو شاملِ تفتیش کیا جائے اور ایک غیر جانبدار اور شفاف انکوائری عمل میں لائی جائے.ماہرین اور عوامی حلقے اس حکم کو محکمہ صحت میں احتساب اور شفافیت کی مضبوطی کی جانب ایک فیصلہ کن اقدام قرار دے رہے ہیں، جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس انکوائری کے نتیجے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں آئے گی اور مالی بے ضابطگیوں کا پردہ فاش ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں