134

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ہیلتھ کی کمزور گرفت ۔ہیلتھ اتھارٹی کی مبینہ غفلت، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائی بے لگام۔شیخ چوہڑ میں میڈیکل سٹور ‘موت کا اڈہ’ بن گیا، خطرناک انجیکشنز اور خود ساختہ نسخوں کا دھندہ عروج پر*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ہیلتھ کی کمزور گرفت ۔ہیلتھ اتھارٹی کی مبینہ غفلت، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائی بے لگام۔شیخ چوہڑ میں میڈیکل سٹور ‘موت کا اڈہ’ بن گیا، خطرناک انجیکشنز اور خود ساختہ نسخوں کا دھندہ عروج پر*
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کی اپنے ماتحت عملے اور فیلڈ سٹاف پر گرفت کمزور ہونے کے باعث اتائیوں اور غیر قانونی میڈیکل سٹور مافیا نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کی مبینہ چشم پوشی کے نتیجے میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے یہ ‘جعلی مسیحا’ اب کھلے عام قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کے نواحی علاقے شیخ چوہڑ میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک میڈیکل سٹور مالکان نے دکان کو باقاعدہ کلینک میں تبدیل کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سٹور پر نہ صرف غیر قانونی طور پر مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے بلکہ مریضوں کو ایسی ہیوی اینٹی بائیوٹکس اور خطرناک انجیکشنز لگائے جا رہے ہیں جن کے استعمال کے لیے ماہر ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔علاقہ مکینوں نے دہائی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے، مگر ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ اتھارٹی کے حکام ‘سب اچھا ہے’ کی رپورٹ دے کر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیا غریب کی زندگی اتنی سستی ہو گئی ہے کہ ایک عام سٹور والا ڈاکٹر بن کر ہماری جانوں سے کھیلے؟ اگر کوئی بڑا جانی نقصان ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟”عوامی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیکل سٹور مافیا کی اس دیدہ دلیری نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ کیا ہیلتھ اتھارٹی کسی بڑے سانحے کا انتظار کر رہی ہے؟ شیخ چوہڑ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس غیر قانونی کلینک کو سیل کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں