*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے سیٹلائٹ ٹاؤن (صدیق آباد) میں مقامی اسلامک انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی نسشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ*
*ملک پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی منزل دور ھو رھی ھے ۔پارلیمنٹ بے توقیر و یرغمال بن کر رہ گئی ھے ۔نظام کی تبدیلی کے بغیر اصلاح ممکن نظر نہیں آ رہی ۔فوری طور پر ملک میں مؤثر انتخابی اصلاحات و عدالتی و ذرعی و معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں وگرنہ ملک میں دس دفعہ بھی کنٹرولڈ انتخابات کرالیے جائیں تب بھی عوا م کی حالت نہیں بدلے گی۔ کرپٹ بیوروکریسی و اس کے حمایتی سیاست دان عرصہ دراز سے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام اپنے حقیقی دشمنوں کو پہچانیں اور نظام کی تبدیلی کے لیے کمربستہ ہو جائیں۔جمیعت علماء اسلام ملک میں نظام کی تبدیلی کے حوالہ سے عوامی جدوجہد کر تی رھے گی۔ نسشت سے پروفیسر اقبال شاہد اور خالد مصطفیٰ ترک و دیگر نے بھی خطاب کیا اور شرکائے نسشت سے سوال و جواب کا سیشن بھی ھوا*
68











