135

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔تھانہ موچیوالا پولیس کی بڑی کارروائیاں: منشیات فروش اور ریکارڈ یافتہ اشتہاری چور گرفتار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔تھانہ موچیوالا پولیس کی بڑی کارروائیاں: منشیات فروش اور ریکارڈ یافتہ اشتہاری چور گرفتار*
​ *ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری “کلین اپ آپریشن” کے دوران تھانہ موچیوالا پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ ایس ایچ او تھانہ موچیوالا، انسپکٹر حافظ عبداللہ جپہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔​پہلی کاروائی میں ایس ایچ او حافظ عبداللہ جپہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 2320 گرام (2 کلو سے زائد) اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی گئی*۔ *پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کر دی ہے*۔
*​دوسری اہم کارروائی میں پولیس نے ایک ایسے خطرناک اور بدنام زمانہ چور کو گرفتار کیا جو 20 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور طویل عرصے سے اشتہاری تھا۔ یہ ملزم علاقے میں چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور پولیس کے لیے ایک چیلنج بن چکا تھا*
*​تھانہ موچیوالا کی حدود میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی اور پولیس کی بروقت کارروائیوں پر عوامی حلقوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے*۔ *علاقے کے شہریوں نے ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عبداللہ جپہ جیسے فرض شناس افسر کی تعیناتی ڈی پی او جھنگ کا عوام پر احسان ہے۔ ان کی انتھک محنت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت گیر پالیسی کی وجہ سے آج علاقے کی عوام رات کو سکون کی نیند سو رہی ہے*۔”
*​ایس ایچ او حافظ عبداللہ جپہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے لیے موچیوالا کی زمین تنگ کر دی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں