*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمرجنسی میں عوام الناس کی بلا تفریق خدمت کی ھے، سلطان محمود*
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے ماہ جنوری 2026 کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے جذبۂ خدمت کے تحت ہر قسم کی ایمرجنسی میں بروقت رسپانس دے کر قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔
انہوں نے بتایا کہ ماہ جنوری 2026 کے دوران ریسکیو 1122 جھنگ کو مجموعی طور پر 21,897 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 6,565 ایمرجنسی کالز تھیں۔ اس کے علاوہ 6,136 غیر ضروری/غیر متعلقہ کالز، 5,280 ڈراپ/بلینک کالز، 3,910 معلوماتی کالز، 3 رانگ کالز اور 3 فیک کالز موصول ہوئیں، جبکہ کسی فیک کال پر رسپانس نہیں کیا گیا*
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کے مطابق تمام 6,565 ایمرجنسی کالز پر بروقت رسپانس کیا گیا جن میں
763 روڈ ٹریفک حادثات،
5,287 میڈیکل ایمرجنسیز،
27 آتشزدگی کے واقعات،
71 کرائم کالز (تشدد/گولی لگنے کے واقعات)،
1 ڈوبنے کا واقعہ،
168 بلندی سے گرنے کے واقعات،
اور 248 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔
ریسکیو 1122 جھنگ کی یومیہ اوسط ایمرجنسی رسپانس 211.77 کالز رہی جبکہ اربن و رورل علاقوں میں اوسط رسپانس ٹائم 8.69 منٹس اور آگ لگنے کے واقعات میں اوسط رسپانس ٹائم 10.37 منٹس ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران کل 6,613 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے
3,813 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی،
2,619 مریضوں کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،
جبکہ 181 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر ضروری اور رانگ کالز سے گریز کریں تاکہ اصل مستحق افراد کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جا سکیں، اور ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
رپورٹ
محمد زبیر
ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 جھنگ
72











