43

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کا بروقت اقدام، ضلع بھر میں کھلے مین ہولز پر فوری ڈھکن نصب کرنے کا عمل جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کا بروقت اقدام، ضلع بھر میں کھلے مین ہولز پر فوری ڈھکن نصب کرنے کا عمل جاری*
*چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں کھلے مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکن نصب کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ کھلے مین ہولز عوامی جان و مال کیلئے سنگین خطرہ ہیں، ضلعی انتظامیہ اس مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود کھلے مین ہولز کی فوری نشاندہی کریں تاکہ بروقت ڈھکن نصب کر کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مرحلہ وار تمام نشاندہی شدہ مقامات پر کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ عوامی تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں