47

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا اجلاس زیر صدارت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقد ہوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اجلاس میں آرتھوپیڈک سرجن ڈا کٹرغلام یاسین بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، میڈیکل سوشل آفیسر فضل عباس ،صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن مہر محمد ریاض نول ،سوشل ویلفیئر آفیسر ملک محمد عرفان اعوان ،سبطین رضا خان گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ جھنگ سمیت دیگر اراکین بھی موجو دتھے۔ بورڈ میں 147 مختلف کٹیگری کی درخواست پر غور کیا گیا جن میں 82 مکمل فٹنس رپورٹ دیکھنے اور چیک اپ کے بعد افراد کو معذور قرار کیا گیااور 47افراد کے کیسز مختلف سپیشلسٹ کو حتمی رائے کیلئے بھجوایاگیا ہے جبکہ 8 درخواست گزار غیر حاضر اور 10 افراد کی درخواستیں ریجیکٹ کی گئیں ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین بھوآنہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افرادکی فلاح و بہبود کےلیے تر جیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور ہمارا مشن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا ہے کہ اب ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کی میٹنگ کورونا ایس او پیز اوراحساس کفالت پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے اب ہر پندرہ دن کے بعد ہوا کرے گی جو پہلے ایک ماہ میں ایک دفعہ ہوا کرتی تھی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ بورڈ بغیر کسی دباﺅ یا سفارش کے میرٹ پراپنا کام سرانجام دیتا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی ہدایات کے مطابق معذور افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں