41

ایس ایچ او کوتوالی کی طرف سے بلائی گئی امن کمیٹی کی میٹنگ میں تاجران کی عدم شرکت۔امن کمیٹی کے ممبران نے ایس ایچ او پر عدم اعتماد کی وجہ سے امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ذرائع

ایس ایچ او کوتوالی کی طرف سے بلائی گئی امن کمیٹی کی میٹنگ میں تاجران کی عدم شرکت۔امن کمیٹی کے ممبران نے ایس ایچ او پر عدم اعتماد کی وجہ سے امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ذرائع
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایس ایچ او کوتوالی کی طرف سے بلائی گئی امن کمیٹی کے میٹنگ میں تاجران کی عدم شرکت۔امن کمیٹی کے ممبران نے ایس ایچ او پر عدم اعتماد کی وجہ سے امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا زرائع۔معلوم ہو اہے کہ عید کے سلسلے میں امن کمیٹی کا اجلاس تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او نے بلایا تھا لیکن تین ممبران کے علاوہ انجمن تاجران کی طرف سے نامزد ممبران امن کمیٹی حاجی ہاشم،حاجی دلدار، شیخ خرم،شیخ مقصود الہٰی،رشید وغیرہ نے ایس ایچ او کی کال پر اجلاس میں جانے سے انکار کر دیا جس پر تاجران کا موقف معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی میں شریف آدمی کی کوئی عزت نہ ہے تاجران کے نمائندوں کی چوریاں ہو رہی ہیں اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امن کمیٹی سمیت دیگر اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے تھانہ کوتوالی کے باخبر ذرائع نے اپنا نام نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایس ایچ او نے کہا ہے کہ اگر لوگ میٹنگ میں نہیں آتے تو ہم نئے ممبران بنا کر ان کو سائیڈ لائن کر دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں