67

*مسلح ملزمان کی زیر حراست ساتھی ملزم کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ہلاک*

*مسلح ملزمان کی زیر حراست ساتھی ملزم کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ہلاک*
جھنگ :(محمد جاوید اعوان) وقت 3:45 بجے رات پولیس تھانہ S/T زیر حراست ملزم فیصل ولد سرفراز بلوچ کو مقدمہ نمبر 745/20 بجرم 392/411 ت پ میں بغرض ریکوری لے جا رھے تھے کہ لنک روڈ پبر والا کے قریب ملزم کے 5/6 مسلح ساتھیوں نے اپنے ساتھی ملزم فیصل کو چھڑوانے کیلئے پولیس کی گاڑی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی ، جس پر پولیس نے بھی حفاظت حق خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کیا گیا ، ملزم فیصل اپنے ہی مسلح ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ ملزم کے ساتھی فصلات اور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ، ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کروائی گئی ھے ۔ حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ھے ۔
۔ ہلاک ملزم پر مختلف اضلاع میں چوری و ڈکیتی کے 20 مقدمات درج ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں