38

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آباد ی کا اجلاس منعقد ہوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آباد ی کا اجلاس منعقد ہوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر سید ذیشان عارف ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر میڈم سلمی پروین، ڈیمو گرافر میڈم ساجدہ حفیظ، ڈاکٹر ناجیہ فاطمہ، ڈاکٹر ذیشان حنیف، میڈم ماریہ سمیت محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن سید ذیشان عارف نے حکومتی اقدامات بارے بریفنگ بھی دی اور محکمانہ سروسز اور کارکردگی بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ہمارے وسائل کوتیزی سے ختم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں علمائے کرام اپنے خطبات میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیغامات لوگوں تک پہنچائیں تاکہ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بچوں کی بہتر کفالت کرسکیں۔معاشرے کا ہرفرد بہبود آبادی کے حوالہ سے اپنا فعال کردار ادا کرے کیونکہ آبادی کوکنٹرول کرنے سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہوگااور ہر ایک کو اس کا حق ملے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات کے حوالہ سے یوتھ کو آگاہ رکھا جائے اور تعلیمی اداروں میں باقاعدہ طور پرآبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے۔اس موقع پر ضلع کے پانچ کالجز میں باقاعدہ طور پرآبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے لیکچرز دینے کا شیڈول بھی ترتیب دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں