73

تبدیلی سرکار نے روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ عبدالقیوم

تبدیلی سرکار نے روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی پریشانیوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ عبدالقیوم
جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نو منتخب سینئر نائب صدر عبدالقیوم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر بم گرا دیا ہے۔ آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کا معیار زندگی ابتر ہوتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ مدینہ کی ریاست میں مزدور کو دو وقت کی روٹی ملنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران فیصل نذیر خان اور عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے ذمہ دار ملک میں مہنگائی کا طوفان لانے اور اس طوفان میں غریب ، متوسط طبقہ کو صفہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں