41

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ربیع الاول مہینے کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے شان بخشی ہے کے اس مبارک مہینے میں اس عظیم الشان ہستی کی پیدائش ہے جس ہستی کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ہے نہ کوئی آپ ﷺ سا ہوگا نا کوئی آپ ﷺ جیسا تھا

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ربیع الاول مہینے کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے شان بخشی ہے کے اس مبارک مہینے میں اس عظیم الشان ہستی کی پیدائش ہے جس ہستی کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ہے نہ کوئی آپ ﷺ سا ہوگا نا کوئی آپ ﷺ جیسا تھا
کوئی یوسف ع سے پوچھے مصطفیٰ ﷺ کا حُسن کیسا تھا زمینوں آسماں میں کوئی بھی مثال نا ملی ان خیالات کا اظہار صحافی ملک محمد جاوید اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حضرت محمد کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے کہ آپؓ کی سیرت اورتعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم زندگی کے ہر میدان میں ترقی کر سکتے ہیں بے شک آقا دوجہاں کے آنے سے پہلے دنیا میں اندھیرا چھایا ہوا تھا نہ زبان ہے نہ الفاظ ہیں نہ اوقات ہے کہ کر سکوں میں شانِ مصطفیٰ ﷺ بیان میری رگوں میں دوڑتا ہوا اِک اِک قطرہ ہےآپ ﷺ پر قربان میرے سامنے ھو گنبدے خضرا ھو روزے کی جالی ھو جنت کا گوشہ کبھی چوم لوں جا کہ خاک مدینہ ہر مسلمان کی خواہش ھے ملک محمد جاوید اعوان نے ایک واقعہ بھی سامنے رکھا کہ ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہوحضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آجاتی ہے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے ذرا یہ تو بتاٶ که جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ہیں کیسے؟ کہنے لگا میرے محبوب کے بارے پوچھتے ہو صاحب التاج والمعراج والبراق والعلم کہنے لگا کرتے کیا ہے دافع البلاء والوباء والقحط والمرض والالم کہنے لگا کہ آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟ میں نے کہا کہ اسمہ مکتوب مرفوع مشفوع منقوش فی اللوح والقلم سوال کیا کہ وہ کہاں کے سردار ہیں میں نے جواب دیا کہ سید العرب والعجم انکا جسم کیسا ہے کہنے لگا جسمہ مقدس معطر منور فی البیت والحرم جسم ایسا پیارا تو چہرہ کیسا ہےکہنے لگا شمس الضحیٰ بدر الدجیٰ صدر اعلیٰ نور الھدیٰ کھف الوریٰ مصباح الظلم پھر سوال کیا کہ عادتیں کیسی ہیں جمیل الشیم وہ کرتے کیا ہیں شفیع الامم انکے پاس ہے کیا وہ دیتے کیا ہیں صاحب الجود و الکرم اتنی شان والے اتنی عظمت والے سوال کیا گیا کہ انکی حفاظت کون کرتا ہے جواب ملا کہ واللہ عاصمہ انکے خادم کون ہیں جواب ملا کہ جبریل خادم انکی سواری کون سی ہے البراق مرکبہ حتیٰ کہ وہ جہاں بھی گئے درخت پتے سب جھک گئے جو کھڑا تھا کھڑا رہ گیا جو بیٹھا تھا بیٹھا رہ گیا انہوں نے کہا کہ دنیا کا نظام صرف میرے آقا نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی پیدائش سے منسوب ہے اگر ہمارے نبی نے آنا نہ ہوتا تو دنیا کا نظام سجایا نہ جاتا یہ سب کچھ صرف ہمارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے دنیا میں آنے کی وجہ بنایا گیا اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فرمان اور نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کے طریقوں پر زندگی گزاریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں