30

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی بھرمار، بغیر این او سی کے پٹرول پمپ لگانا جرم ہے 14 محکموں سے این او سی لینا ضروری ہے مختلف سرکاری افسران پمپ مالکان ہیں ڈی سی فوری طور پر غیر قانونی پمپس ختم کرانے کا حکم جاری کریں عوامی حلقے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی بھرمار، بغیر این او سی کے پٹرول پمپ لگانا جرم ہے 14 محکموں سے این او سی لینا ضروری ہے مختلف سرکاری افسران پمپ مالکان ہیں ڈی سی فوری طور پر غیر قانونی پمپس ختم کرانے کا حکم جاری کریں عوامی حلقے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی بھرمار ہے چند ایک کو سیل کرکے کارروائی کی جاتی ہے پورے ضلع میں لنک روڈ پر کئی منی پٹرول پمپس موجود ہیں جہاں عام پٹرول فروخت ہوتا ہے جو انتہائی خطرناک ہے کئی حادثات ہو چکے ہیں ذمہ دار محکموں نے مال لے کر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف فوری کاروائی کرکے ان کو این او سی لینے کا پابند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں