38

جھنگ( محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کو مزید تیز رفتار بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

جھنگ( محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ضلع بھر میں انسداد سموگ کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کو مزید تیز رفتار بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سموگ کی روک تھام اور انسانی صحت کے تحفظ کےلئے ضلع بھر میںدھواں پیدا کرنے والے عناصرجن میں فصلوں کی باقیات ، فیکٹریاں،خشت بھٹہ جات ،کوڑا کرکٹ، ٹائر، ربڑجلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں میں تیزی لائی جائے، سموگ کا سبب بننے والے عوامل اور عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔محکمہ زراعت، ماحولیات، سوشل ویلفیئر ، ٹریفک، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان اپنے اپنے ٹاسک کو ذمہ داری سے انجام دیںتاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوتاکید کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں خشت بھٹہ جات کی کڑی نگرانی کریں ، پرانی طرز کے بھٹہ مالکان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ترغیب دی جائے بصورت دیگر خلاف وزری کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف فوری کاروائی کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ سموگ کے نقصانات اور خدشات کے پیش نظرعوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے، ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت اہم شاہرات اور عوامی مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن سے متعلق بینرز بھی آویزاں ہونے چاہیں۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں