41

*پکار 15 پر بوگس کال کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ* *رواں سال پکار 15 جھنگ کو4 لاکھ 53 ہزارکالز موصول ہوئیں،60 فیصد بوگس نکلیں*بوگس کالز سے نہ صرف وسائل کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ حقیقی متاثرین بھی مدد سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ*

*پکار 15 پر بوگس کال کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ*
*رواں سال پکار 15 جھنگ کو4 لاکھ 53 ہزارکالز موصول ہوئیں،60 فیصد بوگس نکلیں*بوگس کالز سے نہ صرف وسائل کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ حقیقی متاثرین بھی مدد سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے پکار 15 پر بوگس کالز کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔ رواں سال پکار 15 جھنگ کو4 لاکھ53 ہزار کالز موصول ہوئیں جس میں 2لاکھ61 ہزار کالز بوگس کی گئیں جو کل کالز کا 60 فیصد ہیں۔ ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر پکار 15 پر بوگس کال کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائیگا۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ بوگس کالز سے نہ صرف وسائل کا ضیاع ہوتا ہے بلکہ حقیقی متاثرین بھی مدد سے محروم ہوجاتے ہیں۔ پکار 15 متاثرین کی بروقت مدد اور فوری دادرسی کیلئے ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی فوری مدد حاصل کرنے کیلئے پکار 15پر کال کرنے کی سہولت ہمہ وقت دستیاب ہے۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ بوگس کال کرنے والے شہریوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، عوام الناس ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور بوگس کالز سے اجتناب کریں تاکہ متاثرین کی بروقت مدد کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں