36

جھنگ (محمد جاوید اعوان)چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا شورکوٹ کا ہنگامی دورہ،، کوتاہی برتنے والے تین بیلداران کے معطلی کے احکامات جاری کر دئیے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا شورکوٹ کا ہنگامی دورہ،، کوتاہی برتنے والے تین بیلداران کے معطلی کے احکامات جاری کر دئیے،،تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے مہر مراتب علی مگھیانہ ٹیکس انسپکٹر،مہر مشتاق وینس ہیڈ کلرک ریونیو،غلام عباس سپرنٹینڈیٹ کے ہمراہ تحصیل شورکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر تحصیل شورکوٹ کے سٹاف/عملہ سے ملاقات کی اور محمد فیاض ٹیکس انسپکٹر اور ریاض کاٹھیا روڈ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل شورکوٹ کے مختلف مقامات کا سپر وزٹ بھی کیا جس میں،قائم بھروانہ جنگل،قائم بھروانہ مارکیٹ،،لنک روڈ گل مالا رستم اسٹیشن شامل ہیں،اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے سرکاری جگہ پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عملہ اپنی ڈیوٹیاں پابندی سے سر انجام دیں اور عملے کی کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ جو بیلدار اپنے فرائض کو سر انجام نہیں دے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے مسلسل غیر حاضر رہنے پر تین بیلداران یاسین،حق نواز،اور عرفان کے موقع پر معطلی کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں