25

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے ضلع بھر میں جاری خسرہ و ربیلا اورانسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالہ سے پیشرفت اور اب تک کے اہداف کا جائزہ لیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے ضلع بھر میں جاری خسرہ و ربیلا اورانسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالہ سے پیشرفت اور اب تک کے اہداف کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالہ سے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میںمہم کے حوالہ سے بچوں کوپولیو قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو قطرے اور حفاظتی ٹیکوں کے بغیرنہ رہے ، اس ضمن میں ٹیمیں مشنری جذبے کے ساتھ کام کریں تب ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پایا جا سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری اور موذی امراض سے بچانے کےلئے والدین ہیلتھ ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔ مزید برآں سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر ہیلتھ افسران نے ٹیموں کی مانیٹرنگ کے دوران مختلف علاقوں میں مہم پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے بچوںکی انگلیوں پر نشانات کی تصدیق کی اور والدین سے بچوں کی ویکسی نیشن بارے میں دریافت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں