38

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ سٹی کی ایک سیاسی مذہبی قد آوار شخصیت حاجی منیر احمد شاہد عرف کالا پہلوان جو کہ دنیا فانی کو خیر باد کہہ کر آخرت کی طرف کوچ کر گئے ہیں مرحوم ایک سیاسی مذہبی جماعت اہل سنت والجماعت کے بانی رہنما تھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ سٹی کی ایک سیاسی مذہبی قد آوار شخصیت حاجی منیر احمد شاہد عرف کالا پہلوان جو کہ دنیا فانی کو خیر باد کہہ کر آخرت کی طرف کوچ کر گئے ہیں مرحوم ایک سیاسی مذہبی جماعت اہل سنت والجماعت کے بانی رہنما تھے مرحوم اہلسنت و الجماعت کے سابقہ سٹی صدر بھی رہ چکے تھے حاجی منیر کا جھنگ کے اندر اور باہر بہت ذیادہ سیاسی اثرورسوخ تھا بلخصوص جھنگ سٹی کی ایک جانی مانی شخصیت تھے جھنگ سٹی کے باسیوں کے ہر دکھ سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے والے آج ان سے جدا ہوگئے ہی حاجی منیر سابق چیئرمین بلدیہ اور سربراہ سٹی رابطہ امن کمیٹی کے سربراہ بھی تھے جن کا کردار جھنگ سٹی میں امن وامان کے حوالے سے سنہرے حروف میں لکھا جاے گا مرحوم کی ساری زندگی سیاسی سماجی جدوجہد میں گزری ان کی ہمہ وقت کوشش ہوتی تھی کہ جھنگ کی عوام کی محرومیوں کو دور کر کہ جھنگ کو ترقی یافتہ شہر بنایا جاے ان کی وفات سے جہاں اہلسنت والجماعت کو بہت بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ ان کے دوست احباب اور اہل خانہ ایک شفیق اور دلیر انسان سے بھی محروم ہوگے حاجی صاحب کے دنیا سے چلے جانے سے جو ایک ایسا سیاسی خلا پیدا ہوا ہے جس کو پورا کرنا بہت مشکل ہے اہل علاقہ سوگ کی کیفیت میں ہیں ان کے سیاسی مخالفین بھی ان کی سیاسی بصیرت اور معاملہ فہمی کے بہت قائل تھے اہل علاقہ کی زبان پر ایک ہی لفظ ہے کہ آج جھنگ سٹی سیاسی یتیم ہوگیا مرحوم کے دروازے اہل علاقہ اپنوں اور غیروں کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے تھے مرحوم نے سوگواران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا اور اہلیہ کو چھوڑا ہے مرحوم کا جنازہ جھنگ سٹی کے کھجی والے قبرستان میں اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے پڑھایا جنازہ میں ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم مولانا آصف معاویہ مولانا عبدالغفور جھنگوی خالد سرگانہ اور بہت سی سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی مرحوم کو آہوں اور سسکیوں اور بہت ساری دعاوں اور اچھی یادوں کے ساتھ کھجی والا قبرستان میں ان کی والدہ مرحومہ کے پہلو میں دفن کردیا آج ایک عہد جو تمام ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں