34

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ ٹوبہ پھاٹک ٹوبہ روڈ پر کئی سالوں سے نہ بننے والے روڈ پر کام شروع کروا دیا ھے دو دن تک مکمل ہوجائے گا

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ ٹوبہ پھاٹک ٹوبہ روڈ پر کئی سالوں سے نہ بننے والے روڈ پر کام شروع کروا دیا ھے دو دن تک مکمل ہوجائے گا عنقریب آپ جھنگ والے شہر کی سڑکوں پر تبدیلی دیکھیں گے ٹوٹے پھوٹے روڈ نہیں رہنگے بہتری آئے گی میری کوشش ہے کہ اللہ پاک نے جتنا عرصہ جھنگ میں دانہ پانی لکھا ھے شہر کی بہتری کے لیے کام کروں یہ بات ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ہریس کلب جھنگ کے چیرمین مہر نوید سدھانہ سینر نائب صدر ملک وحید احمد ملک مزمل کھوکھر ممبر سے ملاقات کے دوران بتائی ڈپٹی کمشنر جھنگ نے بتایا کہ سب سے پہلے میں نے دفتر کے دروازے کھول دیے ہیں کسی کو انتظار نہیں کرنا پڑتا سیدھے اندر میں نے دیکھا کہ میٹنگ کی وجہ سے لوگ پریشان ہوتے ہیں۔انہیں انتظار کرنا پڑتا تھا تو میں نے اپنا آرام نہیں دیکھا میٹنگ شام کو کرتا ھوں صبح کے اوقات عوام کے لیے لوگ آئیں اپنا مسلہ بیان کریں اگر کوئی بہت مجبوری ہو جیسے ویڈیو لنک آجائے تو کچھ دیر انتظار کرنا پڑتا ہے تو میں نے ویٹنگ روم میں مزید کرسیاں رکھوا دی ہیں اور ساتھ چائے پانی کا بھی اہتمام کیا یے دفتر میں حاضری سب کی یقینی بنا دی ہے خود چیک کرتا ہو ڈومیسائل پر پٹواری تحصیلدار کی کہانی ختم کر دی جب میرے ہاتھ صاف ہیں تو اس کا فاہدہ عوام کو بھی ملنا چاہیے پٹواریوں کو ہدایت کی ہے عوام کو ریلیف دیں اکثر شہر میں یہ ہوا ہوتی تھی کہ ریسٹ ہاوس کا خرچہ یا کوئی بڑا آفیسر آئے تو خرچہ شہری پٹواری کرتے تھے جس کا نام لیکر پٹواری شہریوں سے ناجائز پیسے وصول کرتے تھے میں نے وہ سلسلہ ہی ختم کر دیا ہے جو خرچہ ہوگا سرکاری طور پر ڈی سی دفتر کا ناظر کرے گا جو سرکاری ریکارڈ پر ہوگا کسی کو ناجائز تنگ نہیں کیا جائے گا مقصد صرف اور عوام کو سہولت ہے ہم عوام کو ریلیف کے لیے بیٹھے ہیں نہ کہ تکلیف کے لیے انہوں نے میڈیا کے کردار کی تعریف کی جھنگ کے میڈیا نے ہمیشہ مسائل کی نشاندہی کی ہے شوگر ملز سے رکی پیمنٹ جاری کروا دی ہے کھاد کے حوالہ سے دس دسمبر تک غیر ملکی یوریا آرہا ہے ان شااللہ کسانوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد ملے گی مزید ڈی سی جھنگ نے بتایا کہ میں اپنا دفتر باہر ہی شفٹ کر رہا ہو کہ جس سے لوگوں کو مزید آسانی ھو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں