51

خان بیلہ (نمائندہ سٹی ون نیوز) بشرہ انجم بٹ ایم پی اے کی خان بیلہ, پکالاڑاں سمیت پنجاب بھر میں یوریا کھاد کے بحران کا مسئلہ صوبائی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان ۔

خان بیلہ (نمائندہ سٹی ون نیوز) بشرہ انجم بٹ ایم پی اے کی خان بیلہ, پکالاڑاں سمیت پنجاب بھر میں یوریا کھاد کے بحران کا مسئلہ صوبائی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ بشرہ انجم بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رحیم یار خان خان بیلہ, پکالاڑاں سمیت پورے پنجاب میں میں کسان ایک بوری یوریا کھاد لینے کیلئے پریشان ہے نااہل اور نالائق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گندم کی فصل تباہ ہورہی ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ملک بھر میں گندم کے سنگین بحران کا خدشہ ہے
جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے لوگوں کو لائنوں میں ذلیل و خوار کیا جارہا ہے کبھی آٹے کیلئے لائنیں ،کبھی پٹرول کیلئے لائنیں،کبھی چینی کیلئے لائنیں اور اب کھاد لینے کیلئے لائنوں میں گھنٹوں کھڑا ہونا پڑتا ہے اور ایک بوری ملتی ہے موجودہ حکومت کسانوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسانوں کا معاشی قتل عام جاری ہے حکومت کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے انشاءاللہ یوریا کھاد بحران کے اہم مسئلہ کو پنجاب اسمبلی میں اٹھائے گے ‏پاکستان مسلم لیگ ن نے شعبہ زراعت کی بہتری کیلئے کھاد اور بیج پر سبسڈی دی جو موجودہ حکومت نے سبسڈی بھی بند کردی اور نئے پاکستان میں کسان ایک بوری کیلئے سارا سارا دن لائنوں میں کھڑا ہوتا ہے انشاء اللہ کسانوں کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی اس حوالے سے معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا کے اکاونٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ شیئر کرکے کسانوں سے اظہار ہمدردی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں